شہباز شریف چار روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

شہباز شریف چار روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد،جدہ (نامہ نگار،اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے چار روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ دورے میں وزیراعظم پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں اشتراک کے حوالے سے سعودی عرب کی اعلٰی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے 2025 کی شجرکاری مہم کا آغازکردیا،مہم کے دوران چاروں صوبوں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔وزیر اعظم نے کہا درخت ہمارے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں ، پوری قوم بالخصوص نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔ بدھ کو یہاں تقریب کے دوران وزیراعظم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں