زرمبادلہ ذخائر 4کروڑ 90لاکھ ڈالر بڑھ گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 14 مارچ 2025 تک 16.015 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 11.146 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4.869 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ۔