توہین مذہب الزامات کیس،سماعت براہ راست دکھانے کاحکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت کی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کردی۔
گزشتہ روزدوران سماعت جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہا کمرہ عدالت بھر چکا ہے ، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں کیونکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ بن چکا ہے اس لئے براہ راست دیکھانے کا حکم دیتے ہیں ، عدالت نے حکم دیا کہ آئی ٹی حکام فوری براہ راست دیکھانے کے انتظامات کریں ، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ کمرہ عدالت کے باہر لوگوں کو آگاہ کر دیں جو بھی یہ کاروائی دیکھنا چاہتے ہیں وہ آن لائن دیکھ سکیں گے ، بعد ازاں عدالت نے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔