پاکستان میں بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم :اے ڈی بی
اسلام آباد (نمائندہ دنیا)ایشیائی ترقیاتی بنک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی 24 کروڑ 10 لاکھ کی آبادی میں سے 9 کروڑ 10 لاکھ لوگ کے پاس مالیاتی اداروں کے اکاؤنٹس موجود ہیں ۔
اے ڈی بی نے پاکستان میں فنانشل سروسز سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں ایک بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم ہے ، بالغ آبادی کی بڑی تعداد کو رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل نہیں، خواتین کیلئے بینکنگ سہولتوں تک رسائی مردوں کے مقابلے میں نصف ہے ۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں فنانشل سروسز سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان کی 24 کروڑ 10 لاکھ کی آبادی 60 فیصد بالغ افراد پر مشتمل ہے ، ملک میں 9 کروڑ 10 لاکھ انفرادی مالیاتی اداروں کے اکاؤنٹس موجود ہیں۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق 15سال میں پاکستان میں مالیاتی خدمات تیزی سے ترقی کر رہی ہیں، مالیاتی اداروں میں اکاؤنٹس کی تعداد 2019 سے 2024 تک 127 فیصد بڑھ چکی ہے ۔ ترقی پذیر ایشیا میں ایک ارب سے زائد افراد بینکنگ سہولت سے محروم ہیں۔ پاکستان میں 21 فیصد افراد کے پاس بینک اکاؤنٹ یا موبائل منی تک رسائی ہے ۔ بہت سے لوگ مالی لین دین کے لیے غیر رسمی نیٹ ورکس پر انحصار کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل فنانس اس خلا کو پْر کرنے کا ایک بڑا موقع فراہم کرتا ہے ۔