بے نامی جائیدادپرنوٹس کیخلاف بریگیڈئر(ر)امتیازکی درخواست مسترد

بے نامی جائیدادپرنوٹس کیخلاف بریگیڈئر(ر)امتیازکی درخواست مسترد

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی آئی بی بریگیڈئر (ر)امتیازکی مبینہ بے نامی جائیداد پر ایف بی آر نوٹس کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے مستردکر دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جسٹس اعظم خان کی عدالت سے جاری فیصلہ میں عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم پر نوٹس کا جواب جمع کروا کر اپنا کیس ثابت کرنے کی ہدایت کی ہے ،فیصلے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار نے متعلقہ اتھارٹی کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کی بجائے ایف بی آر نوٹس چیلنج کردیا ،درخواست گزار کے پاس 2017 کے ایکٹ کے تحت ایک متبادل اور مؤثر قانونی چارہ جوئی کا  حق موجود ہے ،نوٹس کے مطابق درخواست گزار بریگیڈئر (ر)امتیاز اس بے نامی گھر کا اصل بینیفشری ہے ، ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات میں احتساب عدالت نے سزا سنائی تھی اوریہ گھر بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات میں شامل تھا،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو مقدمے سے بری کردیا تھا،اب درخواست گزار کو اس گھر کو بے نامی جائیداد رکھنے کے الزام میں ایف بی آر نے نوٹس جاری کیا ہے ، اس کیس کو ایک الزام میں دوہری سزا کے مترادف قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں