پیکا ایکٹ:فیصل آبادمیں مجرم کو 11 سال قید، 5 لاکھ ہرجانہ

پیکا ایکٹ:فیصل آبادمیں مجرم کو 11 سال قید، 5 لاکھ ہرجانہ

فیصل آباد،پشاور(سٹی رپورٹر،این این آئی)پیکا ایکٹ کے تحت پہلی سزا سنادی گئی، ایڈیشنل سیشن جج سپیشل کورٹ اینٹی ریپ فیصل آباد نے مجرم عبدالرحمان کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔۔۔

متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر پانچ لاکھ روپے بھی ادا کرناہوگا، عبدالرحمان سکنہ سلانوالی پر خاتون کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کاالزام تھا،ادھرسوات کے تھانہ سیدوشریف میں پیکاایکٹ کے تحت پہلامقدمہ درج کرلیاگیاہے ،پولیس نے جعلی آئی ڈی پرسیدوشریف ہسپتال عملے کیخلاف پوسٹ اپلوڈ کرنے پر ہسپتال کے ملازم اکبرعلی کوگرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق ملزم اکبر علی کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں