ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت کل منایا جائیگا

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت کل 4 اپریل کو منائے گی۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے نماز عید کے بعد شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی، بلاول بھٹو نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کرکے مادر جمہوریت نصرت بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے ۔