اختر مینگل کا 6 اپریل کو کوئٹہ کیلئے لانگ مارچ کا اعلان

 اختر مینگل کا 6 اپریل کو کوئٹہ کیلئے لانگ مارچ کا اعلان

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پرسوں 6 اپریل کی صبح 9 بجے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لکپاس کے مقام پر دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے کہا حکومت اس بیابان میں ہماری باتیں نہیں سن رہی اب کوئٹہ کے میدان میں مطالبات کے حصول اور عوام کی بہتری کیلئے باتیں ہوں گی اور دھرنے کا مقام میں طے کروں گا کیونکہ ہم اپنے ننگ و ناموس کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ہم نے اس نااہل اور جعلی حکومت کو بارہا سمجھانے کی کوشش کی مگر انہوں نے ہماری بات سننا تو دور تسلیم کرنا بھی گوارا نہیں کیا اب ہماری آواز کوئٹہ کی گلیوں میں گونجے گی ہمارا مارچ پر امن ہے اگر اس پر امن احتجاج کیخلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا ہر بلوچ اور پشتون سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ادھر ضلع مستونگ کے علاقے لکپاس کے مقام پر بی این پی کا احتجاجی دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا، احتجاج کے باعث کوئٹہ کراچی اور تفتان شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثرہوتی رہی۔احتجاجی دھرنے میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کر کے سردار اختر مینگل سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں