چاغی : تانبے ، سونے ، شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے ذخیرہ دریافت

چاغی : تانبے ، سونے ، شمالی وزیرستان  میں تیل و گیس کے ذخیرہ دریافت

اسلام آباد(آئی این پی )نیشنل ریسورسز لمیٹڈ نے چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل ) محمد علی ٹبہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این آر ایل اب تک 13 ڈائمنڈ ڈرل ہولز مکمل کرچکی ہے ۔ تمام ڈرل ہولز میں معدنیات کے ذخائر کا پتہ چلا ہے ۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جبکہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پراجیکٹ میں شامل کرنے کا ارادہ ہے ۔دریں اثنا شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ۔ماری انرجیز نے سپنوام-1 کنویں کی لوکہارٹ فارمیشن میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں