میاں عامر محمود کا امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ

میاں عامر محمود کا امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد(دنیا نیوز)چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے امریکی کانگریس کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔امریکی کانگریس کے ارکان ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن نے اسلام آباد میں عشائیہ میں شرکت کی، استقبالیہ میں اہم سیاسی، سماجی شخصیات اور سفارتی نمائندے اور امریکی سفارتخانے کے حکام بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کانگریس رکن ٹام سوزی نے اس موقع پر کہا پاکستان آکر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، ہم پاک امریکا تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر کام کرینگے ۔ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں، معدنیات کے ذخائر بھی ہیں ۔انہوں نے کہا ہماری آرمی چیف،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سول سرونٹس سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ، ہم نے کرتار پور راہداری کا بھی دورہ کیا، پاکستان اور امریکا کے ملکر کام کرنے کی امید کرتے ہیں۔ ٹام سوزی نے کہا پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کام کرینگے ، انسداد دہشتگردی پر کام بہت ضروری ہے امریکا پاکستان کے ساتھ ملکر انسداد دہشتگردی پر کام کرے گا،ہم پاکستان کی بات وہاں پر پہنچائیں گے ،امریکا سے افغانستان میں جو ا سلحہ رہ گیا وہ دہشتگردوں کے پاس ہے۔ جوناتھن نے کہا پاکستان میں مزید اس طرح کے دورے کرینگے ۔امریکی ناظم الامور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ٹرمپ انتظامیہ کے بعد پہلا دورہ ہے ، حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس میں چیف آف آرمی سٹاف کی بڑی سپورٹ تھی۔  میاں عامر محمود نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا خیر مقدم کیا۔میاں عامر محمود کا کہنا تھاکہ شکاگو اور لاہور سسٹر شہر ہیں۔عشائیے میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، سابق وزیر فواد چودھری،سابق وفاقی وزیر نوید قمر، امریکا میں پاکستانی نژاد بزنس مین شاہد خان، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین رانا محمود الحسن، سینیٹر عبد القادر، محسن شاہ نواز رانجھا، آئی جی اسلام آباد ، صحافی برادری اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں