حافظ آباد : زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق

حافظ آباد(دنیا نیوز)حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ 9 بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
متاثرہ بچوں کو فوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دانش ولد شہباز، سمعون ولد عرفان اور ڈیوڈ ولد شہزاد دم توڑ گئے ،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔