ڈیرہ غازی خان :خوارجیوں کا حملہ، مشینری جلادی ،2ڈرائیور اغوا

ڈیرہ غازی خان :خوارجیوں کا  حملہ، مشینری جلادی ،2ڈرائیور اغوا

ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈیرہ غازی خان تونسہ کے پنجاب پختونخوا سرحدی علاقے بستی جروار تا ترمن زیر تعمیر سڑک پر وجن بستی کے مقام پر مبینہ خوارجی دہشتگردوں نے گزشتہ روز تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو آگ لگا دی اور دو افراد اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ذرائع کے مطابق 7 موٹر سائیکلوں پر 14 دہشت گرد آئے بلڈوزر اور ٹریکٹر کو آگ لگا کر دو ڈرائیور وں کو اغوا کرکے لے گئے حملہ آوروں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیاہے ، جبکہ ضلع پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ادھر گزشتہ روز اغوا اور ترقیاتی مشینری کو جلانے کے وقوعہ کے خلاف قیصرانی قبائل کے عمائدین کا جرگہ بلا لیا گیا جرگہ میں سابق پارلیمانی سیکرٹری چیف قیصرانی سردار میر بادشاہ خان قیصرانی ،سابق ایم پی اے ممتاز بھٹو قیصرانی سمیت علاقہ عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جرگہ سے خطاب کرتے ہو ئے چیف قیصرانی سردار میر بادشاہ خان قیصرانی نے کہا کہ ہم غیرت مند قوم ہیں قیصرانی قوم نے پہلے بھی مقابلہ کیاہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں