ڈپٹی رجسٹرارعدالت پیش ،سزادینے کاشوق نہیں سچ بولیں جسٹس سردار اعجاز ،بینچ تبدیلی کامکمل ریکارڈ طلب

 ڈپٹی رجسٹرارعدالت پیش ،سزادینے کاشوق نہیں سچ بولیں  جسٹس سردار اعجاز ،بینچ تبدیلی کامکمل ریکارڈ طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے مشال یوسفزئی کیس میں بینچ تبدیلی پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کیس میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے متعلقہ جج کی رضامندی کے بغیرکیسز ٹرانسفر کرنے کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہاہے۔

کہ میرا ارادہ ہے اس پر باقاعدہ ججمنٹ لکھوں،اس کیس میں عدالتی معاون مقررکرنا پڑے گا،گزشتہ روز  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سلطان محمود عدالت میں پیش ہوئے ، جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے کہا کوئی ایسی فائل دیکھائیں جس میں جج کی مرضی کے بغیر کیس ایک بینچ سے دوسرے میں ٹرانسفر ہوا ہو،دوران سماعت ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ایک کیس کا ریکارڈ/فائل عدالت میں جمع کروا دی، جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے کہا اس فائل کے مطابق تو چیف جسٹس صاحب یہ کیس خود سن رہے تھے اور انہوں نے دو جج اور شامل کر دئیے ،سوال یہ ہے کہ کیا چیف جسٹس جج کی منظوری کے بغیر کیس ٹرانسفر کر سکتا ہے کہ نہیں،مجھے آپ کی مجبوریوں کاعلم ہے ، مجھے آپ کو سزا دینے کا کوئی شوق نہیں آپ سچ بولیں،میرا پورا پلان ہے اس پر باقائدہ ججمنٹ لکھوں اور اس کیس میں عدالتی معاون مقرر کرنا پڑے گا،عدالت نے سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں