چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے وکلا تنظیموں کے وفود کی ملاقات
لاہور (کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہاہے کہ پنجاب کے وکلا کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ساتھ مختلف ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی ،اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا بھی موجود تھے ۔وفود میں سپریم کورٹ بار کے رانا غلام سرور ، حمود الرحمن اعوان اور نجمہ رشید ،لاہور بار کے مبشر رحمن، ٹوبہ ٹیک سنگھ بار کے مہر رب نواز اور کمالیہ اور وزیر آباد کی تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداربھی شامل تھے ۔