ایل ڈی اے حدود میں گھریلو عمارتوں پر پلر کنسٹرکشن کی اجازت ختم

ایل ڈی اے حدود میں گھریلو عمارتوں  پر پلر کنسٹرکشن کی اجازت ختم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک بڑا اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنی حدود میں گھریلو عمارتوں پر پلر کنسٹرکشن کی اجازت ختم کر دی ہے ۔ یہ فیصلہ بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2019 کے مبینہ غلط استعمال کے بعد کیا گیا ہے ۔

ریگولیشن 2019 کے تحت گھریلو نوعیت کی تین منزلہ عمارتوں پر پلر کنسٹرکشن کی مشروط اجازت دی گئی تھی تاکہ مضبوط اور پائیدار تعمیر ممکن ہو سکے ،لیکن شہریوں نے مبینہ طور پر اس قانون کو اپنی مرضی سے استعمال کرنا شروع کر دیا۔پلرز کے ساتھ رہائشی عمارتوں کے نقشے تو پاس کرائے گئے ، لیکن بعد ازاں ان گھروں کو کمرشل سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔ بعض جگہوں پر رہائشی پلاٹوں پر باقاعدہ کمرشل پلازے کھڑے کر دئیے گئے ،تاہم کنسیلڈ کالمز کی مشروط اجازت ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں