کل پٹرول مہنگا ہوا تو بلوچستان کی سڑکیں کیسے بنیں گی :عباسی

 کل پٹرول مہنگا ہوا تو بلوچستان کی سڑکیں کیسے بنیں گی :عباسی

راولپنڈی ،اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ، مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک خام خیالی سے نہیں ، مستقل پالیسی سے چلا کرتے ہیں۔

ہم نے اختلاف رائے کو دشمنی بنالیا، اسی وجہ سے ملک میں انتشار ہے ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی آپس میں اتفاق نہیں پیدا کرسکی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے ، راولپنڈی میں پارٹی کے ویمن کنونشن سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن الائنس کے لئے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے ، ملک میں جمہوریت کی بنیاد قانونی کی حکمرانی ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپوزیشن جماعت جے یو آئی کے خلاف بات کردیتے ہیں، جس کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔ اب وزیراعظم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت کم نہ کرکے بلوچستان میں سڑکیں بنائیں گے ، پوچھتا ہوں یہ کونسی پلاننگ ہے ؟ اگر کل پٹرول کی قیمت بڑھ گئی تو سڑکیں کیسے بنیں گی؟،سابق وزیراعظم نے کہا کہ لیوی ایک حد تک بڑھا سکتے ہیں اس کے لیے اسمبلی سے اجازت لینا پڑے گی، ویمن کنونشن میں مفتاح اسماعیل ، چودھری انعام ظفر ،ڈاکٹر مہر لیاقت علی ،عثمان عباسی ، نذیر احمد کشمیری ،ثمینہ شعیب،فاطمہ عاطف و دیگر موجود تھے ، بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے ۔اج ہم نے سیاسی اختلاف کو مخالفت میں تبدیل کردیا ہے ۔اپوزیشن جماعتیں کے تحفظات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں