بائیومیٹرک کیس فائلنگ سسٹم جلد لانچ ہوگا: جسٹس عالیہ نیلم
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے مختلف ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے وفود کیساتھ ملاقات کی،راولپنڈی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن،تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے کے وفود۔۔۔۔
صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد و عہدیدار،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل فاروق ڈوگر ،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے ، چیف جسٹس نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے مسائل کا حل لاہور ہائیکورٹ کی اولین ترجیح ہے ،سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور کی ضلعی عدلیہ میں بائیومیٹرک کیس فائلنگ سسٹم شروع کیا گیا ہے ،بہت جلد لاہور ہائیکورٹ میں بھی بائیومیٹرک کے ذریعے کیس فائلنگ سسٹم لانچ کرنے جارہے ہیں، کیس فائلنگ کے لئے استعمال ہونے والے فائل کورز میں تبدیلیاں کرنے جارہے ہیں،سول، فوجداری، فیملی، کمرشل مقدمات کے لئے الگ الگ رنگ کی ٹیپ والے فائل کورز چھپوائے جائیں گے ،موبائل ایپلی کیشن پر روزانہ کے مقدمات کی کاز لسٹ کو لائیو کردیا گیا ہے ،بہت جلد تمام اصلاحات کو نافذ کردیا جائے گا۔