پی ٹی آئی والے نسل در نسل غلام ہیں اور رہیں گے :عطا تارڑ

پی ٹی آئی والے نسل در نسل غلام ہیں اور رہیں گے :عطا تارڑ

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہاہے کہ ہم 28مئی والے ہیں اور یہ گیدڑ 9مئی والے ہیں،پی ٹی آئی والے نسل در نسل غلام ہیں اور غلام رہیں گے انہوں نے اپنے ملک اور فوج پر حملہ کیا، 9 مئی والوں نے اپنی سیاست کی خاطر ملک کے دفاعی اداروں اور شہدائکی یادگاروں پر حملہ کیا۔

خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کا پرچم بلند رکھا، مسلم لیگ (ن) کے کارکن محض سیاسی نہیں۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے یوتھ کوآرڈینیٹرز، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہ اس ملک میں اگر کسی نے خدمت اور تعمیر و ترقی کی سیاست کی ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بات کرنے پر علی امین گنڈاپور کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے مخلص ہیں تو دہشت گردوں کے خلاف بات کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والے واقعات کے نمونے آج بھی فارنزک کے لئے لاہور بھیجے جاتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی موجودہ حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندی ہو چکی ہے ، علی امین گنڈاپور، جنید اکبر، شیر افضل مروت کے الگ الگ گروپ بن چکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نہ ملک سے مخلص ہیں اور نہ اپنی پارٹی سے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں