پنجاب کا کلچر یتیم نہیں رہا ،سنبھالنے والے آگئے :عظمیٰ بخاری

پنجاب کا کلچر یتیم نہیں رہا ،سنبھالنے  والے آگئے :عظمیٰ بخاری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پنجابی کلچر ڈے شاندار طریقے سے منایا جا رہا ہے ، پنجاب کا کلچر اب یتیم نہیں رہا اس کو سنبھالنے والے آگئے ہیں۔

نواز شریف خود فنکاروں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے فنکاروں کے لئے ایک الگ ہاؤسنگ کالونی بنانا چاہتی ہیں۔پنجاب دیہاڑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر کی اپنی پہچان اور سوغات ہے ، جیسے ملتان کا سوہن حلوہ، ایمن آباد کی برفی، ساہیوال کی بھینسیں اور گوجرانوالہ کے پکوان دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، جن میں فنکاروں کیلئے ہاؤسنگ کالونی کی تجویز بھی شامل ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی فیسٹیول میں شرکت اس بات کا پیغام ہے کہ پنجاب کا کلچر اب یتیم نہیں رہا، ہم نے اس ورثے کو سنبھالنے اور آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے ۔ یہ فیسٹیول نہ صرف پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کر رہا ہے بلکہ نوجوان نسل کو اپنے ورثے سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بن رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں