پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس، سماعت جاری رہے گی:الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس، سماعت جاری رہے گی:الیکشن کمیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت جاری رکھے گا اور حتمی فیصلہ درخواست کے نمٹائے جانے کے بعد جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا جوابدہ کو 23 اپریل 2024 کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، انٹرا پارٹی الیکشن کیس پہلی مرتبہ گزشتہ سال 30 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ اب تک 12 سماعتیں ہو چکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف مواقع پر مختلف وجوہات کی بنا پر کیس کا التوا مانگا گیا،انصاف کے مفاد کے تحت التوا دیا گیا۔ پی ٹی آئی نے خود لاہور ہائی کورٹ سے رابطہ کیا اور حکم نامہ حاصل کیا، لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامے کو ایک سال ہو چکا ہے ، لاہور ہائی کورٹ نے کمیشن کے آگے کارروائی پر حکم امتناع نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت جاری رکھے گا، اور حتمی فیصلہ درخواست کے نمٹائے جانے کے بعد جاری کرے گا۔ تمام فریقین اگلی سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں، کیس پر حتمی دلائل اور جوابی دلائل 22 اپریل کو ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں