الیکشن لالچند مالہی جیتے ،جھرلو چلا کر نتیجہ بدلاگیا،صدرالدین راشدی

الیکشن لالچند مالہی جیتے ،جھرلو چلا کر  نتیجہ بدلاگیا،صدرالدین راشدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کا پانی چرانے والے یزیدیت کے پیروکار عمر کوٹ میں فقط سرکاری مشینری اور دھاندلی سے الیکشن جیتنے کا اعلان کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن ان کو نتائج بدلنے کی قیمت بھرپور عوامی نفرت سے ادا کرنا پڑے گی ۔

 جی ڈی اے کے چیف کوآرڈی نیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمر کوٹ کا الیکشن لالچند مالہی بھاری اکثریت سے جیت چکے ہیں لیکن جھرلو چلا کر نتیجہ تبدیل کر دیا گیا۔ انہوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج (ہفتہ کو) حیدرآباد میں دریائے سندھ بچاؤ مشاورتی کمیٹی کی ریلی اور جلسے میں بھرپور شرکت کرکے دریائے سندھ اور سندھ کو بچانے میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب یہ تحریک رکے گی نہیں بلکہ کینال بنانے کے اعلان کے واپس لینے تک جاری رہے گی۔صدرالدین شاہ نے عمرکوٹ کے عوام کو حق اور سچ کا ساتھ دینے پر خراج تحسین اور مبارک باد پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں