کھادقیمتیں کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

کھادقیمتیں کیس:اسلام آباد  ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیازنے کھاد کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے متعلق کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوران سماعت فرٹیلائزر کمپنیز کے وکلا نے کہا کمپنیوں کی کاسٹنگ کی معلومات رازدارانہ ہوتی ہیں کمپٹیشن کمیشن کو فراہم نہیں کی جاسکتیں،وکیل کمپٹیشن کمیشن نے کہا تمام کمپنیاں کاسٹ آڈٹ ایس ای سی پی کو جمع کرانے کی پابند ہیں اور معلومات فراہم بھی کرتی ہیں،یہ کیسے ممکن ہے کہ کمپنیاں ایک ریگولیٹر کو تو کاسٹ آڈٹ کی معلومات جمع کراتی ہیں لیکن دوسرے ریگولیٹر کو یہی معلومات دینے سے انکاری ہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں