پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 10 کروڑ کر دی

پختونخوا حکومت نے دینی مدارس  کی گرانٹ 10 کروڑ کر دی

پشاور(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اجلاس میں دینی مدارس کی گرانٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں