جدوجہد جاری رکھیں گے ، کسی کا انتظار نہیں کرینگے ، عمر ایوب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے مولانافضل الرحمن آتے ہیں تو آئیں راستہ تو سب کاایک ہی ہے، ان کی مرضی ہے اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، جے یوآئی بھی خود مختارپارٹی ہے۔
ہم لوگ الائنس بنا کر آگے چلیں گے ،جب مولانا کی جماعت اور شوریٰ محسوس کرے گی تو وہ ہمارے ساتھ آ جائیں گے ،ہم کوئی چھوٹی پولیٹیکل پارٹی نہیں ،دنیا نیوز کے پروگرام ‘ دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے ،ہمارے ساتھ باقی الائنس ہیں،ہم لوگ اپنی جددجہد کو جاری رکھیں گے ،ہم لوگ اپنا کام کرتے رہیں گے ،ہم لوگ کسی کا انتظار نہیں کریں گے ،عالیہ حمزہ کو غیرقانونی طورپرگرفتارکیا گیا تھا، ہماری تحریک جاری رہے گی،ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اورتحریک انصاف میں خلیج کم ہوئی ہے ،ہم کسی کو مجبور نہیں کرسکتے ،مولانا آئیں گے تو ہم ان کو ویلکم کریں گے ۔ ہمارے کسی سے کوئی مذاکرات بھی نہیں ہو رہے ۔عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ مائنزاینڈمنرلزبل پربانی پی ٹی آئی کو بریف کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور عمران خان کو بل سے متعلق آگاہ کریں گے ، بل سے متعلق بانی فیصلہ کریں گے۔