نہتے افراد پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، فالس فلیگ ڈرامہ رچانا بھارتی روایت :جلیل عباس جیلانی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے افراد پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا من گھڑت اور جھوٹا ہے۔
فالس فلیگ کا ڈرامہ رچانا بھارتی روایت ہے ۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ جب کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو بجائے تحقیقات کے ، بھارت پاکستان پر الزام ڈال دیتا ہے ، پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے بھارت اس واقعے کی مکمل چھان بین کرے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں دہشت گردی کے واقعات میں خود ملوث ہوتی ہیں، بھارت پاکستان کے علاوہ کینیڈا اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے ، کلبھوشن کا بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔