حافظ نعیم سے مولانا عبدالحق ثانی کی ملاقات ، پروفیسر خورشید کے انتقال پر تعزیت

حافظ نعیم سے مولانا عبدالحق ثانی  کی ملاقات ، پروفیسر خورشید  کے انتقال پر تعزیت

لاہو ر(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی نے وفد کے ہمراہ منصورہ میں ملاقات کی اور سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

 مولانا عبدالحق ثانی  نے پروفیسر خورشید احمد کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم امت مسلمہ کا سرمایہ تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں