گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج لاہور کی سڑکیں بند کرنیکا اعلان

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج  لاہور کی سڑکیں بند کرنیکا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج19روز سے جاری ہے ،گزشتہ روز سی ای او اورڈی جی ہیلتھ آفس کی طرف مارچ کیاگیا جبکہ آج سے لاہور کی اہم شاہراہوں کو بند کرنے کے ساتھ سی ایم ہاؤس کی جانب مارچ کا ا علان کیاگیاہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے کسی قسم کی لچک نہیں دکھائی گئی اور مذاکرات میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔گزشتہ روز دھرنا ملازمین نے سی ای او ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ آفس کی طرف مارچ کیا اور اعلان کیا کہ آج سے لاہور کی اہم شاہراہوں کو بند کردیا جائے گا اور دوبارہ سی ایم ہاؤس کی طرف مارچ کیا جائے گا۔جن سڑکوں کو صبح 9سے 11بجے تک احتجاج کے باعث بند کیا جائے گا ان میں جیل روڑ،مال روڑ، فیروز پور روڑ اور کینال روڑ لاہور شامل ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج احتجاجی ریلی میں انڈیا کے خلاف پاکستانی فوج سے اظہار یک جہتی کیلئے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں