بلوچستان میں دھماکا، 4افراد جاں بحق،5شدید ز خمی
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے دیہی علاقے امیری میں کبوتو کے مقام پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے ۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔دھماکے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔