بھارت سن لے!دریائے سندھ میں ہمارا پانی بہے گایا ان کا خون:بلاول
سکھر (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا بھارت کی طرف سے سندھ پرحملہ ہوا ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کاواقعہ ہوا، مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کے واقعہ کی ہم نے مذمت کی، مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرکے یکطرفہ فیصلہ کیا۔بھارت سن لے ! دریائے سندھ ہمارا ہے اور اس میں ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون، پاکستان کے عوام بہادرلوگ ہیں ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ،سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی۔ یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی کینالز نہیں بنیں گی۔ 2مئی کو اجلاس ہے اس مسئلہ کوہم ختم کریں گے ، یکم مئی کو میرپور خاص میں جلسہ کریں گے ، وعدہ کیا تھا ہم سندھ کو بچائیں گے ، سندھ کو خطرات سے بچا دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مودی کومنہ توڑجواب دیں گے ، ہماری جدوجہد جاری رہے گی جب تک بھارت فیصلہ واپس نہیں لیتا، ہم وزیراعظم شہبازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔