مریدکے :ڈاکو تھانے کے قریب ڈرائیور کوقتل کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کرفرار
مریدکے، کالاشاہ کاکو(نمائندہ دنیا، نامہ نگار) مریدکے جی ٹی روڈپر تھانے کے قریب ڈاکو مزاحمت پر ٹرالر ڈرائیور کوقتل کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔
بہاولپور کارہائشی ندیم خراب ٹرالر ٹھیک کرانے کیلئے مریدکے جی ٹی روڈپر تھانے کے قریب کھڑا تھا کہ چار موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ا س سے رقم چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اس کے سر میں گولیاں مار کر دس روز کی کمائی تقریباً ڈیڑھ لاکھ نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ شہریوں نے اپنی مدد آپکے تحت اسے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔