پختونخوا پولیس کو افسروں، بلٹ پروف گاڑیوں، کم اجرت کا سامنا

پختونخوا پولیس کو افسروں، بلٹ پروف گاڑیوں، کم اجرت کا سامنا

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کی پولیس کو افسروں، بلٹ پروف گاڑیوں اورکم اجرت کا سامنا ہے، صوبے کو گریڈ 18 اور 19 کے 91افسروں کی کمی کا بھی سامنا ہے۔۔۔

 سینٹرل پولیس آفس میں متعدد افسر دو دو عہدوں پرتعینات ہیں، پولیس میں ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریجنل پولیس افسران اور ڈی پی اوز کے پاس بلٹ گاڑیاں بھی نہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومت نے چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کیلئے فنڈز فراہم کیے ہیں، صوبے کو پولیس افسران کی کمی کا سامنا ہے جسے پورا کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ آئی جی پولیس کے مطابق کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں، صوبائی حکومت کوپولیس کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی ہے ، خیبرپختونخوا پولیس کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں