نوشہرہ :چچا کی فائرنگ ،بھتیجے سمیت6افراد قتل ،ملزم ساتھی سمیت مارا گیا

نوشہرہ :چچا کی فائرنگ ،بھتیجے سمیت6افراد قتل ،ملزم ساتھی سمیت مارا گیا

نوشہرہ ورکاں،گوجرانوالہ (نمائندہ دنیا،کرائم رپورٹر)چچا نے فائرنگ کر کے بھتیجے سمیت 6 افراد کوموت کے گھاٹ اتاردیا ، پولیس مقابلے میں ملزم اور اس کا ساتھی مار ے گئے ، ایس ایچ او بھی زخمی ہو گیا۔

گوجرانوالہ کی تحصیل نو شہرہ ورکاں کے نواحی گا¶ں ارتالی ورکاں میں زمیندار ورک خاندان کے عمران نذیر عرف شیرو نے معمولی تنازع پر اپنے بھتیجے عثمان ورک اور اس کے ساتھیوں عمران آرائیں، وقاص آرائیں، عمر ارائیں اور افضل ورک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ سلمان بھنڈر شدید زخمی ہوا جو بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا،ملزم فرار ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ ملزم عمران نذیر عرف شیرو کا سامنا تتلے عالی میں پولیس پارٹی سے ہوا جب پولیس نے گرفتاری کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او صفدر عطا بھٹی زخمی ہو گئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم عمران نذیر عرف شیرو اور اس کا ساتھی مارا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں