شہر میں لاکھوں کے ڈاکے ، مزا حمت پر زخمی ہونیوالی خاتون چل بسی

شہر میں لاکھوں کے ڈاکے ، مزا حمت پر زخمی ہونیوالی خاتون چل بسی

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوﺅں کے تشدد سے زخمی ہونے والی بزرگ خاتون ہسپتال میں دم تور گئی جبکہ چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

زمان پارک میں 62سالہ سلمیٰ بیٹے معین کے ہمراہ زمان پارک سے مڑی تھی کہ موٹر سائیکل سوار 2ڈاکوﺅں نے خاتون سے پرس چھینا،چھینا جھپٹی کے دوران خاتون سڑک پر گر کر زخمی ہو گئی،خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی ۔اقبال ٹاﺅن میں دو شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گھر کے باہر کھڑے افراد سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کر گئے ۔ڈاکو موبائل فون،پرس،موٹر سائیکل کی چابی بھی ساتھ لے گئے ۔ رائے ونڈ میں عامر سے 1لاکھ25 ہزار روپے اور موبائل فون٬نشترکالونی میں ارجمند سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں جمشید سے 1 لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون٬نولکھا میں غیور سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون٬ہنجروال میں اشفاق سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔کوٹ لکھپت کے علاقے میں شہری سلمان سے 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔شاہدرہ ٹاﺅن سے افضل اور مناواں سے کاشف کی گاڑیاں جبکہ شادباغ سے ریحان فیصل ٹاﺅن سے منان، چوہنگ سے عدنان اور سندر سے واجد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں