وزارت صحت کا قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر قائم کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر وزارت قومی صحت کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ، سی ای او ڈریپ، وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے ، ڈی جی ہیلتھ سندھ، خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹر ہیلتھ آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں اور حکمت عملی کا جامع جائزہ لیا گیا ، وفاقی وزیر قومی صحت مصطفیٰ کمال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "انڈیا ناقابلِ اعتبار دشمن ہے ، ہمیں ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہنا ہوگا ،مصطفی کمال نے کہا کہ سی ای او ڈریپ ویکسینز اور جان بچانے والی ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں ۔