بھارت نے خود امریکی نائب صدر سے درخواست کی ، رانا ثنا

بھارت نے خود امریکی نائب صدر سے درخواست کی ، رانا ثنا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے جواب دینے کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگرممالک سے سیزفائر کیلئے خود درخواست کی۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہم نے بطور ریاست اور قوم ایک ہی بات کی تھی کہ ہماری طرف سے کوئی معاملہ نہیں ہوگا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پھر جواب دیا گیا جس سے بھارت کو اور ہزیمت اٹھانا پڑی اور یہ بات بالکل درست ہے کہ بھارت نے امریکا کے نائب صدر اور دیگر ممالک سے خود سیز فائر کیلئے درخواست کی، پہلے تو یہ کسی کی بات سننے کو تیار ہی نہیں تھے ۔مشیر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بھارت سے امید رکھنا کہ ماضی کے برعکس سارے معاملات کو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کرے گا، اس پر زیادہ امید لگانا درست نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ پانی کے معاملے پربھی ایساہی جواب دیاجائے گا جیسا اس بار دیا گیا، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر ہوا ہے اور کشمیر کا معاملہ تو ہر قیمت پر سامنے رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں