کوٹری : بند گھر سے میاں بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

کوٹری(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے شہر کوٹری کے علاقے سائٹ میں ایک بند گھر سے میاں بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کو چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے پڑوسیوں کی اطلاع پر گھر کا دروازہ توڑ کر لاشیں نکالی گئیں، لاشیں 3 سے 4 دن پرانی ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان سے بتایا جاتا ہے۔