ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، نقدی، موبائل چھین لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
مغلپورہ میں عثمان سے 1لاکھ 20ہزار وموبائل ،گلشن راوی میں ممتاز سے 1لاکھ 15ہزار و موبائل،شفیق آباد میں شمشاد سے 1 لاکھ 10ہزارو موبائل ،گارڈن ٹاﺅن میں ذوالفقار سے 1لاکھ وموبائل ، ہربنس پورہ میں بابر سے 1لاکھ روپے ،موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غالب مارکیٹ ،گرین ٹاﺅن سے گاڑیاں ، لوئرمال، مزنگ اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔