ملک کیلئے متحد، افواج نے برتری کا سکہ جما دیا:علما و سیاسی رہنما

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دفاع وطن کونسل کے تحت بنیان مرصوص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور جید علمائے کرام نے کہا ہے کہ عظیم فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔۔۔
افواج پاکستان نے دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جما دیا، جارحیت کے مرتکب بھارت کو جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان اسلام کے نام پر بنا، اس کے دفاع کیلئے ہم متحد ہیں، مودی نے اس خطے کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا، اگر بھارت نے مودی سے چھٹکارا حاصل نہ کیا تو انڈیا تباہ ہوجائے گا، آپریشن بنیان مرصوص تاریخ میں جرات و بہادری کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن، مفتی نعمان نعیم، علامہ راشد محمود سومرو و دیگر نے کیا۔ باغ جناح میں منعقد کی گئی کانفرنس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکا نے قومی پرچم تھام رکھے تھے اور افواج پاکستان کو زبردست کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔