بھارت کو منہ توڑ جواب، آذربائیجان سمیت کئی ممالک میں جشن

اسلام آباد(اے پی پی)بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر آذربائیجان میں عوام پاکستان کے جھنڈے اٹھا کر جشن مناتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔
لندن میں بھی لوگوں نے پاکستان کے جھنڈے اٹھا کر سڑکوں پر جشن منایا ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پاکستان کی فتح پر مسلمان ممالک میں بھی خوشی کی لہردوڑ گئی۔