بھارت سے کشیدگی کا ملکی معیشت پر بڑا مالی اثر نہیں پڑیگا : وزیر خزانہ

بھارت سے کشیدگی کا ملکی معیشت پر بڑا مالی اثر نہیں پڑیگا : وزیر خزانہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا اور یہ موجودہ مالیاتی گنجائش میں ہی منظم کیا جا سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے ، امریکا نے پاک بھارت سیزفائر میں اہم کردار ادا کیا، دفاعی ضروریات پورا کرنے کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہیں، کیے جائینگے، تاہم آئندہ بجٹ میں دفاعی اخراجات میں اضافے بارے تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے۔ آئندہ وفاقی بجٹ کو تین سے چار ہفتوں میں حتمی شکل دیدی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں