پنجاب اسمبلی میں وزرا کی حاضری کیلئے نئی پالیسی نافذ

پنجاب اسمبلی میں وزرا کی  حاضری کیلئے نئی پالیسی نافذ

لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں وزرا کی غیر حاضری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر سپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نئی پالیسی نافذ کردی۔۔۔

 اب اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزرا کے ناموں کی فہرست شامل کی جائے گی تاکہ بزنس کے دوران متعلقہ وزیر کی حاضری اور جواب دہی یقینی بنائی جا سکے ۔ اسمبلی ایجنڈے میں ہر تحریک التوا ئے کار کے سامنے اس وزیر کا نام بھی درج کیا جائے گا جو اس کا جواب دینے کا ذمہ دار ہوگا۔ ایجنڈے میں تحریک التوا ئے کا ر کا نمبر، محرک کا نام اور متعلقہ وزیر کی نشاندہی واضح طور پر کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں