علی امین کی عمران سے ملاقات نہ کرانے پر حکام سے جواب طلب

علی امین کی عمران سے ملاقات نہ کرانے پر حکام سے جواب طلب

اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے، کورٹ رپورٹر، خبرنگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔۔۔

عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج اور 5 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات میں سماعت ملتوی کرتے ہوئے تھانہ آئی نائن کے مقدمہ میں گواہان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کہاکہ گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوں گے جرح اگلی سماعت پر ہوگی،عدالت نے ملزمان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اجازت کے لیے اعظم خان سواتی کی دائر درخواست جیل حکام کی رپورٹ کی روشنی میں خارج کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی ،عدالت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کی کہ جیل رولز کے مطابق قیدی کی صرف رشتے دار وں کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ کی عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف8فروری کو ریلی اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے مقدمہ میں انتظار حسین پنجوتھا ایڈووکیٹ اور نازیہ اشرف عرف ناز بلوچ ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کر دی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ۔ تحریک انصاف نے زیر سماعت مقدمات میں نامزد ملزم کارکنوں کے پلیڈر مقرر کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ملزم کارکنوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث فیصلہ کیا گیا۔سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے فیصل ملک کی سربراہی میں وکلا کی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں