بیشتر میدانی علاقو ں میں آئندہ 4 دن شدید گرمی کی لہر کا انتباہ جاری

 بیشتر میدانی علاقو ں میں آئندہ 4  دن شدید گرمی کی لہر کا انتباہ جاری

لاہور،اسلام آباد (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے آئندہ 4 دن شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ۔

سندھ ،جنوبی  پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 جبکہ بالائی علاقوں وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کاامکان ہے ، منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی48،رحیم یار خان، دادو ،بھکر،ڈی جی خان، جیکب آباد47، روہڑی، خیرپور،شہید بینظیر آباد ،لاڑکانہ 46 اور لاہورکا42ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔آئندہ 24گھنٹے میں لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،گرمی کی لہر پر وسطی اورجنوبی پنجاب میں آندھی اور تیز ہوائیں چلیں گی ۔ پی ڈی ایم اے نے 24مئی تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری کردیا ۔پنجاب بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور عوامی مقامات پر صاف پانی ،ہسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں