عید کے موقع پر 5سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

عید کے موقع پر 5سپیشل  ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر یلوے حنیف عباسی کا عید کے موقع پر 5سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ ،پہلی سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون کو دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی۔

 دوسری ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور جائیگی۔تیسری 3 جون کوشام 5 بجے لاہور سے کراچی ، چوتھی کراچی  سے راولپنڈی کیلئے 3 جون کو رات 8 بجے جبکہ پانچویں عیدسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کو 4 جون کی رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں