ایئر چیف مارشل ظہیر بابر نے 2021 میں فضائیہ کی کمان سنبھالی

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر نے  2021 میں فضائیہ کی کمان سنبھالی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی زیر قیادت اہم کردار ادا کیا۔

انہی خدمات کے اعتراف میں مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے ، خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو فور سٹار ایئر فورس افسر اور پاکستان کے 16ویں چیف آف ایئر سٹاف ہیں، انہوں نے 19 مارچ 2021 کو اپنے پیشرو ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں