اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو فون، علاقائی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد (وقائع نگار،اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے موجودہ علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔