لاہو ر ہائیکورٹ، بلاول بھٹو نااہلی درخواست پر ا عتراض دور کرنے کی ہدایت

لاہو ر ہائیکورٹ، بلاول بھٹو نااہلی  درخواست پر ا عتراض دور کرنے کی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر خارجہ اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کے لیے دائر اعتراض شدہ درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست گزار کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

جسٹس خالد اسحاق نے شہری اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی،سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ جلد آفس کے اعتراضات دور کر دیں گے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بیک وقت پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن ہیں، جو کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔عدالت نے مزید کارروائی اعتراضات کے ازالے سے مشروط کرتے ہوئے کیس کی سماعت موخر کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں