اسلام آباد:ڈاکوئوں کی فائرنگ اے ایس آئی شہید،ایک اہلکارزخمی

اسلام آباد:ڈاکوئوں کی فائرنگ اے ایس آئی شہید،ایک اہلکارزخمی

اسلام آباد،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، خبرنگار) فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آبادپولیس کااے ایس آئی شہید اورایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

جبکہ تھانہ روات کے علاقہ میں قتل،اغوا اورمنشیات کے کیسزمیں انتہائی مطلوب ملزم واحدعرف واحدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا اسکے 2ساتھی زخمی حالت میں گرفتارکرلیے گئے ،پولیس کے مطابق سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کررہی تھی کہ فیض میٹرو اسٹیشن کے قریب ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی ، جس سے اے ایس آئی سدھیر عباسی جاں بحق اور اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں