عافیہ صدیقی کیس:وکلا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی

عافیہ صدیقی کیس:وکلا کی عدم دستیابی  کے باعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔

گزشتہ روز درخواست گزارڈاکٹرفوزیہ صدیقی  کے وکیل عمران شفیق سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے باعث ہائیکورٹ حاضر نہ ہوئے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی پیش نہ ہو سکے ،جس پر عدالت نے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں