پی ٹی آئی کی تحریک جیل میں بیٹھ کر نہیں چل سکتی:تھنک ٹینک

پی ٹی آئی کی تحریک جیل میں بیٹھ کر نہیں چل سکتی:تھنک ٹینک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کا ر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا مجھے یہی لگتاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جو تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے یہ پریشر ڈالنے کیلئے کیا ہے ،اگرواقعی بانی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک چلاناچاہتے ہیں تو یہ جیل میں بیٹھ کر نہیں چل سکتی،کیونکہ پارٹی اس وقت منظم نہیں ہے ۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے مقاصد بھی واضح نہیں کئے کہ کس کو گرانا ہے اور کس کو سپورٹ کرنا ہے ؟دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا بانی پی ٹی آئی مسلسل تحریک چلانے کی بات کررہے ہیں،اگریہ ذمہ داری علی ظفر کو د ی جارہی ہے توپھر یہ تحریک نہیں چلے گی،اگر بانی پی ٹی آئی تحریک یا سڑکوں پر نکلنے کا اعلان بھی کرتے ہیں تو کوئی بھی نہیں نکلے گا۔تجزیہ کا رڈاکٹر رسول بخش نے کہا بھارت سے خطرات ابھی ٹلے نہیں، بلوچستان ، کے پی میں حالات خراب ہیں ، حکومت کو چاہئے کہ پی ٹی آئی سے بات کرے ،ان کی شکایات کو سنے ۔ تجزیہ کا ر خواجہ عمران رضا نے کہا اگربانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے تو پھر تحریک چلے گی،کیونکہ ملک میں ناانصافی ہورہی ہے کسی رہنما کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا اور نہ ہی خواتین کی رہائی ہورہی ہے ،تحریک چلی تو بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت مزید بڑھی گی، چاہے کوئی نکلے یا نہ نکلے ،مقبولیت اس وقت کم ہو گی جب بانی پی ٹی آئی ڈیل کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں